اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردوغان اور العبادی کے مابین ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
دونوں رہنماؤں نے اس دوران اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کو خطے میں عدم استحکام کا ماحول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کو عراق اور شام مينم دد بہم پہنچاتا رہا ہے لیکن ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر کے مؤقف میں تبدیلی آگئی ناکامفوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169